مظاہرین کےخلاف طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کرینگے ، مریم اورنگزیب

مظاہرین کےخلاف طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کرینگے ، مریم اورنگزیب

November 01, 2018 - 20:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں آئے حکومتی وفد کو واضح انداز میں بتادیا کہ اپوزیشن مظاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کر ے گی ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے حکومتی ارکان سےکہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی حکمرانی ملک کی اساس ہے، اداروں کو بے توقیر نہیں ہونا چاہیے۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حکومت فہم وفراست اور سیاسی حکمت عملی سے کام لے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے دھرنوں کو جس طرح تحریک انصاف نے سیاسی مقاصد کی خاطر مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے لیے استعمال کیا، مسلم لیگ (ن) ایسا نہیں کرے گی۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}