مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، آرمی چیف

مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، آرمی چیف

June 28, 2019 - 09:02
Posted in:

div style="direction:rtl;" img src="" brp style="text-align: right;"strongآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اگرمعیشت کمزورہوگی توملکی سلامتی کی صورتحال کمزورہوگی اورمعاشی خود مختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصورنہیں۔/strong/p
p style="text-align: right;"پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارمیں ڈاکٹرسلمان شاہ، ڈاکٹرفرخ اقبال، عابد قیوم سلہری، الماس حیدر، سید شبرزیدی اورڈاکٹراشفاق حسن نے شرکت کی۔  سیمینارمیں آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیاب نکلنے کے لیے پْریقین تھے جب کہ انہوں نے بہترعلاقائی تجارتی روابط کیلئے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔/p
p style="text-align: right;"آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب میں کہا کہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گذررہے ہیں، ہم سب کومشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی تاکہ حکومت کے مشکل اقدامات کامیاب ہوسکیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم بن کرکام کرنے کا وقت ہے کیونکہ معاشی خود مختاری کے بغیرآزادی کا کوئی تصورنہیں۔/p
p style="text-align: right;"آرمی چیف نے برطانوی تاریخ دان پاؤل کنیڈی اورورلڈ بینک کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاؤل کنیڈی نے کہا تھا کسی قوم کی دفاعی مضبوطی کا انحصارمعاشی مضبوطی پر ہے جب کہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیرکوئی سکیورٹی نہیں۔/p
/p/divdiv style="direction:rtl;"بشکریہ جسارت/divbrbrstylebody {direction:rtl;} a {display:none;}/style