مریم نواز کی ایک دو روز میں لندن روانگی کا امکان

مریم نواز کی ایک دو روز میں لندن روانگی کا امکان

October 26, 2017 - 03:12
Posted in:

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک دو روز میں لندن روانگی کا امکان ہے جہاں وہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گی ۔
مریم نوازخصوصی طیارے پر صبح کے وقت لاہورسے اسلام آباد گئیں جہاں وہ احتساب عدالت میں پیش ہوئیں،پیشی کے بعد وہ اسی پرواز پر واپس لاہور پہنچ گئیں ۔
ذرائع کےمطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اوروکلاء کی ٹیم قانونی مشاورت کےلیے جاتی امرا موجود ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ مریم نواز ایک دوروز میں اپنی والدہ کی عیادت کےلیے لند ن جائیں گی ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}