مراد علی شاہ کی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات

مراد علی شاہ کی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات

November 02, 2018 - 12:05
Posted in:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی جس میں شعبہ تعلیم کی بہتری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسکولوں کے نصاب، اساتذہ کی تربیت میں بہتری اور ٹیکنیکل تعلیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ نصاب کا معیار ایک جیسا ہونا چاہیے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ ہم اسکول سے باہر بچوں کو واپس اسکولوں میں لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر تعلیم نے سوشل سیکٹر اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}