لیاقت آباد میں رینجرز کارروائی ، 7ملزمان گرفتار

لیاقت آباد میں رینجرز کارروائی ، 7ملزمان گرفتار

December 02, 2017 - 06:34
Posted in:

رینجرز نے کراچی میں جعلی دستاویزات اور غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران سندھ پولیس کے 3اہلکاروں سمیت 7ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
لیاقت آباد سے گروہ کا کارندہ فیضان خان گرفتار ہوا جس کی نشاندہی پر سندھ پولیس کے 3اہلکاروں سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتارملزمان میں پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر عمردراز، حوالدار نادر علی اور حوالدارشاہدعلی کے علاوہ جنید، زوہیر کمال، صدام صدیقی اور سیاسی جماعت کاٹارگٹ کلر کامران پریڈی بھی شامل ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے9پستول، 2 جی تھری رائفلز، 18میگزین، سیکڑوں راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سےبرآمد ہونے والی جعلی دستاویزات میں 140اسلحہ لائسنس، نادرا فارم،7 ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر دستاویزات کے علاوہ جعلی مہریں بھی شامل ہیں۔
ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ ملزمان گزشتہ 10سال سے جعلسازی کا کاروبار کررہے تھے، ملزم حوالدار نادر خودکار ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہے۔
رینجرز ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نادر اسلحہ خیبرپختونخوا سے جعلی لائسنسوں پربذریعہ ہوائی سفرمنتقل کرتاتھا،وہ 30 سے35 مرتبہ ہوائی سفر بھی کرچکا ہے۔
کامیاب کارروائی پرڈی جی رینجرز نے سندھ رینجرزاورسندھ پولیس کو مبارکباد دی ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}