لندن: کار کی ٹکر سے کئی افراد زخمی

لندن: کار کی ٹکر سے کئی افراد زخمی

October 07, 2017 - 20:13
Posted in:

لندن میں پولیس کا کہنا ہے کہ نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک کار سے ٹکرا کر کئی راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد جنوبی کینزنگٹن سے پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔برطانیہ: عید کے اجتماع پر گاڑی چڑھ گئی، چھ زخمیلندن: ٹیوب ٹرین میں دھماکہ، 21 سالہ شخص گرفتارجائے وقوعہ پر موجود بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ان افراد کو کم چوٹیں آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب یہ حادثہ ہوا وہ میوزیم سے باہر نکل رہی تھیں۔'میں نے دیکھا کہ گاڑی ترچھی ہو کر سڑک کے دوسری طرف آئی اور میں نے وہاں ایک یا دو افراد کے گرد لوگوں کی بھیڑ دیکھی۔‘بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ’پولیس کے کئی دستے وہاں پہنچ رہے ہیں، ہیلی کاپٹر فضا میں گردش کر رہے ہیں اور میں ایک ایمبولینس دیکھ سکتی ہوں، جس میں کوئی مریض بھی ہے لیکن وہ کتنا زخمی ہے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں‘۔اس واقعے کی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’ہم اشارے پر کھڑے تھے کہ ہم نے فائرنگ جیسی آواز سنی اور دیکھا کہ ایک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ہے۔ ہم بھاگے، سڑک پر گرنے سے میرے دوست کا بازو زخمی ہوگیا‘۔اپنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک خاتون نے بتایا کہ 'جب صورتحال تھوڑی بہتر ہوئی تو ہم اُس جانب واپس گئے اور دیکھا کہ ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہے‘۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}