لندن سے شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

لندن سے شہباز شریف کی وطن واپسی کتنی اہم ہے؟

June 09, 2019 - 20:52
Posted in:

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف دو ماہ تک لندن میں مقیم رہنے کے بعد ہفتے کی رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی واپسی کے ساتھ ہی وہ افواہیں بھی دم توڑ گئیں کہ وہ علاج کے بہانے برطانیہ میں ہی مقیم رہیں گے اور اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔واضح رہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت مبینہ کرپشن کے متعدد مقدمات میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی طرف سے تفتیش کا سامنا ہے۔ شہباز شریف کے لندن جانے کے بعد نون لیگ نےاہم تبدیلیاں بھی کیں اور انھیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت سے بھی ہٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیے’جس کے گھر چوری ہوئی، وہ آیا ہی نہیں‘مسلم لیگ کو پھر سربراہی کا سوال درپیشنواز شریف جیل میں رہنے پر بضد

مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ یہ باتیں 25 برس سے سن رہے ہیں کہ شہباز شریف سمجھوتے کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن جب فیصلہ کن مرحلہ آتا ہے تو شہباز شریف بھائی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے بی بی سی کو بتایا کہ شہباز شریف کی واپسی ایک 'نان ایونٹ' ہے۔ میرے خیال میں پہلے صفیں درست ہونگی اور بجٹ کے بعد جولائی اور اگست میں جا کر کہیں اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی شکل بنے گی۔ اپوزیشن جائزہ لے گی کہ بجٹ میں کس طرح کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں اور بجٹ کس حد تک عوام دوست ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں آخری فیصلہ نواز شریف کا ہی ہوتا ہے لیکن شہبازشریف ان کے قریب ترین ہوتے ہوئے ان فیصلوں کو آگے لے کر بڑھتے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}