لاہور: پی آئی اے روڈ پرفرنیچر مارکیٹ مسمار کر دی گئی

لاہور: پی آئی اے روڈ پرفرنیچر مارکیٹ مسمار کر دی گئی

October 02, 2018 - 14:05
Posted in:

پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس کے تحت لاہور میں واقع پی آئی اے روڈ پر منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ مسمار کر دی گئی ۔فرنیچرمارکیٹ میں 25 سے زائد پرانے فرنیچر کے شورومز تھے جبکہ 20 سے زائد کروڑوں روپے مالیت کےکمرشل پلاٹس واگزارکروا لیےگئے۔آپریشن کےدوران وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید بھی موقع پر موجود ہیں۔ واضح رہےپنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرینڈ آپریشن میں 31687 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے گا۔ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کی طرف سے قابضین کو نوٹس ارسال کردئیے گئے ہیں، تجاوزات و قبضہ کی ہوئی جگہوں پرنشان بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}