لاہور پریس کلب کے باہر نابینا افراد کا دھرنا

لاہور پریس کلب کے باہر نابینا افراد کا دھرنا

December 04, 2017 - 10:40
Posted in:

لاہور پریس کلب کے باہر نابینا افراد کا احتجاج جاری ہے،مظاہرین نےدھرنا دے کر پریس کلب کے سامنے سڑک بلاک کردی۔
مظاہرین نےمطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کیا ہے۔
مظاہرین کہنا ہے کہ حکومت ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ نابیناملازمین کو ریگولرکرے اور نابینا افراد کے لیے نوکریوں میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے۔
مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے15اکتوبرتک مطالبات پورےکرنےکی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود اب تک مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}