لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی, امتحانات ملتوی

لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی, امتحانات ملتوی

May 26, 2019 - 16:00
Posted in:

محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ لاہوربورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ایئرکا پیپر بھی ملتوی کر دیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب نےیوم علی کے موقع پر 26 اور 27 مئی کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔پنجاب کے شہر لاہور میں داتا دربار کے قریب خود کش... نوٹی فکیشن کے مطابق یوم علی کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر ضلع لاہور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔دوسری جانب لاہوربورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ایئرکا پیپر ملتوی کر دیا،کنٹرولر لاہور بورڈ کے مطابق پرچہ مقامی تعطیل کی بناء پر ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کل لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کا جلوس نکلے گا، اس لیےکل ہونے والا انگلش کا پیپر اب 4 جون کو ہوگا۔کنٹرولر لاہور بورڈ کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بعض امتحانی سینٹر تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا، مگر فوری طور پر سینٹر تبدیل کرنا ممکن نہ تھا، اس لیے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرچہ منسوخ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ لاہور میں داتا دربار کے باہر ہوئے خود کش دھماکے میں 11 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے، جس کے بعد سے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}