لاس اینجلس ،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

لاس اینجلس ،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

April 23, 2019 - 17:00
Posted in:

لاس اینجلس میں رابرٹ ڈاؤنی اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم"ایونجرز:اینڈ گیم"کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں کرس ہیمسورتھ اور اسکارلیٹ جانسن سمیت دیگر فلمی ستاروں نے پرپل کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔2012کی دی ایونجرز ،2015کی دی ایج آف الٹرون اور 2017کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے ۔جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم اْسے روکنے میں مصروف ہے۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینرتلے26اپریل کو سینما گھروں پر تہلکہ مچائے گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}