قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری

June 28, 2019 - 20:00
Posted in:

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے بعد منظوری کا آغاز ہوگیا ہے، فنانس بل 2019-20کی شق وار منظور ی دی جارہی ہے،10 شقوں کی منظوری دینے کے علاوہ اپوزیشن کی تحریکیں مسترد کر دی گئی ہیں۔قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر سے بجٹ پر بحث کیلئے جب مزید وقت دینے اصرار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پر 65 گھنٹے بحث کی گئی ہے، اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود ہیں۔اسمبلی میں بجٹ اجلاس کی منظوری کے دوران اسپیکر نے ارکان کو ایوان میں موبائل فون سے وڈیو بنانے سے روک دیا اور کہا کہ جو ویڈیو بنائےگا اس کا موبائل ضبط کرلیا جائے گا۔اجلاس میں ایف بی آر سے متعلقہ فنانس بل کی شق میں ٹیکس کورٹس کے ججزکی تعیناتی کے معاملے پر حکومت نےکابینہ کی بجائے اختیار وزیراعظم کو دینے کا قانون منظور کرلیا، جبکہ اپوزیشن کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔قومی اسمبلی میں اجلاس کی کارروائی کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}