قصور :مقتول بچی زینب کو سپرد خاک کردیا گیا

قصور :مقتول بچی زینب کو سپرد خاک کردیا گیا

January 10, 2018 - 10:13
Posted in:

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کو خواجہ زامل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
7 سالہ معصوم بچی کی سپرد خاک کرنے سے پہلے دوبارہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
یاد رہے کہ بچی کی پہلی نماز جنازہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پڑھائی تھی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پنجاب کے شہر قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد 7 سالہ بچی کے قتل کے واقعے پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}