فیاض چوہان کی نرگس سے معذرت

فیاض چوہان کی نرگس سے معذرت

August 31, 2018 - 04:05
Posted in:

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے میڈیا کو گالیاں دینے اور خواتین فن کاروں کے بارے میں نازیبا گفتگو پر معذرت کرلی۔ ایک وڈیو پیغام میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نرگس بہت قابل احترام ہیں، لائٹر موڈ میں بات کی تھی، فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے فن کار مشورہ دیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ اُن کے اختیار میں ہوتا تو اداکارہ نرگس کو حجن بنا دیتے اور سال میں 300 روزے رکھواتے۔جس کہ بعد اداکارہ نرگس اور اداکارہ میگھا نے فیاض الحسن چوہان کو آڑے ہاتھوں لیا۔اداکارہ نرگس نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں ، میں شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہوں اور اپنے گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں، میں نہ کسی کو ڈسکس کرتی ہوں اور نہ چاہتی ہوں کہ مجھے کوئی ڈسکس کرے۔انہوں نےفیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ایک وزیر صاحب کا مجھ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، منسٹر صاحب کسی بھی گھر بیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے، ہر شخص عزت دارہے، وزیر صاحب احتیاط کریں ورنہ ہر عزت دار شخص قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔دوسری جانب اداکارہ میگھا کا کہنا تھاکہ آپ خواتین آرٹسٹوں کی کردار کشی کر رہے ہیں، آپ کو شرم نہیں آتی، ہم بیٹی، ماں، بہن اور بیوی ہیں، آپ ہماری پوری دنیا کے سامنے کردار کشی کر رہے ہیں، پہلے آپ اپنی زبان تو ٹھیک کریں اس کے بعد کسی اور کو ٹھیک کیجئے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران سیاسی مخالفین کو القابات سے نوازا، اینکر نے انہیں ٹوکا تو وہ سیخ پا ہوگئے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا، یہی نہیں فیاض الحسن چوہان مائیک نکالتے ہوئے گالیاں دیتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}