فواد چوہدری کی سینیٹ آمد،مشاہد اللہ کی لفظی بمباری

فواد چوہدری کی سینیٹ آمد،مشاہد اللہ کی لفظی بمباری

October 01, 2018 - 22:05
Posted in:

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی سینیٹ میں آمد پر ن لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان کی لفظی بمباری کی ،اپوزیشن نے واک آئوٹ کیا ۔ن لیگی سینیٹر نے فواد چوہدری کو دیکھ کر کہا کہ ’یہ ایوان میں کہاں سے آگئے ؟یہ اس حکومت کو مروائیں گے،اپنے بیان پر معافی مانگیں۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وفاقی وزیر نے معافی نہیں مانگی تو ایوان سے واک آئوٹ کریں گے ۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ باعث شرم ہے کہ ایک افسر نے بٹوہ چوری کیا،فواد چوہدری نے جواباً کہا کہ ہم نے تحقیقات کی ہیں ،وہ ن لیگ کا تھا ،جس پر مشاہداللہ خان برہم ہوگئے۔فواد چوہدری نے اپوزیشن کے واک آئوٹ پر کہا کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا نکلوں گا نہیں نکلوائوں گا۔چیئرمین سینیٹ نہیں انہیں اپوزیشن کو مناکر واپس ایوان میں لانے کی ہدایت کی ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}