فلسطینی گروپوں حماس اور الفتح میں 10 سال بعد ’صلح‘

فلسطینی گروپوں حماس اور الفتح میں 10 سال بعد ’صلح‘

October 12, 2017 - 11:47
Posted in:

فلسطینی گروپ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے حریف گروپ الفتح سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد ایک دہائی سے جاری تنازع ختم ہو جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات کو جمعرات کو جاری کی جائیں گی تاہم الفتح نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا۔مصر نے دونوں گروپوں کے درمیان قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات کرانے میں کردار ادا کیا ہے۔* حماس کا عام انتخابات کرانے پر رضامندی کا اظہار* حماس کا نیا منشور کتنا مختلف * حماس نے نئی تاریخی پالیسی کا اعلان کر دیاسنہ 2007 میں فلسطینی گروپ حماس اور الفتح کے درمیان ہونے والی پر تشدد جھڑپوں کے بعد سے غزہ پر حماس اور مغربی کنارے پر الفتح کا کنٹرول قائم ہے۔

اس کے بعد فلسطینی وزیراعظم رامی حماداللہ نے غزہ کا غیر معمولی دورہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کا انتظامی اور سکیورٹی معاملات کا کنٹرول حاصل کرنا شروع کر رہی ہے۔ حماس اور بلخصوص اس کے عسکری دھڑے کو اسرائیل، امریکہ، یورپی اتحاد اور برطانیہ سمیت دیگر طاقتوں نے دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}