فرانس میں مظاہروں سے معیشت کو دھچکا

فرانس میں مظاہروں سے معیشت کو دھچکا

December 07, 2018 - 18:05
Posted in:

فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری ہے، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چار ہفتوں کے مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مظاہروں کے باعث مختلف علاقوں کالج بندہیں اور سیکڑوں کالجوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ پولیس نے ڈیڑھ سو طلباء کو گرفتار کر لیا ۔ فرانس بھر ہفتے کے روز کھلنے والے تعلیمی اداروں بند رہیں گے اور گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 25 ہزار اضافی پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ ہفتے کے روز ایفل ٹاور، عجائب گھر سمیت تمام سیاحتی مقامات بند رہے گا۔ علاوہ ازیں پیرس شانزے لیزے کے کمرشل سینٹر ، کفے بار ، زیر زمین ٹرین کے مختلف روٹ بند رہیں گے۔گذشتہ تین راتوں میں مختلف کمرشل سینٹروں میں بڑے مارک کی 12 دوکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا گیا۔وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 'پیلی جیکٹ ' احتجاج کے دوران روڈ بلاک کرنے کے علاوہ ٹول پلازے بھی بند رہے، مختلف شاہراہوں پرسیکڑوں ٹریفک کنٹرول ریڈار مظاہرین نے ناکارہ بنا دیئے۔مظاہروں کے دوران سیکڑوں گاڑیوں کو آگ لگائی گئی جبکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل روکنے کی کوشش کے بعد متعد ادارے بند کرنا پڑے ۔ مظاہرین نے بعض دکانوں کو بھی لوٹ لیا، کیمروں کی مدد سے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی شناخت جاری ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}