عوام نے انتخاب میں خدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا، شہباز

عوام نے انتخاب میں خدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا، شہباز

January 10, 2018 - 03:43
Posted in:

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں خدمت کی سیاست کو کامیاب کرایا جبکہ منفی اور بے بنیاد الزامات کی سیاست ایک بار پھر مسترد ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے ایک بیان میں چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر لیگی امیدوار کو مبار کباد دی اور کہا کہ چکوال کے عوام نے پی پی 20 سے چودھری حیدر سلطان کو اکثریت سے کامیاب کرا کے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن ان کے دلوں میں بستی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہماری پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں، انتشار اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالوں کو اپنی پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج ذاتی مفادات کی سیاست کر نے والوں کے لیے نوشتہ دیوار ہیں جبکہ شکست خوردہ عناصر جان لیں عوام اب صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}