عوام جانتی ہےنوازشریف کےساتھ زیادتی ہوئی،کیپٹن (ر) صفدر

عوام جانتی ہےنوازشریف کےساتھ زیادتی ہوئی،کیپٹن (ر) صفدر

October 26, 2017 - 10:54
Posted in:

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اللہ نےتین دفعہ نوازشریف کووزیراعظم بنایا، یہ نوازشریف کو کتنی دفعہ باہر نکالیں گے؟،آج بھی22کروڑعوام جانتی ہےنوازشریف کےساتھ زیادتی ہوئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتےہیں میراجینامرنا قائد اعظم کےپاکستان کے لیےہے،یہ نوازشریف کےساتھ نہیں،نظریہ پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اور مریم نواز عدالت ساتھ کیوں نہیں آتے؟، کے جوا ب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ یہ سوال سیکورٹی والوں سے پوچھیں ،آپ کہتے ہیں تو ہم دونوں یہاں بیٹھ جاتے ہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}