عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی

عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی

August 09, 2018 - 07:59
Posted in:

div style="direction:rtl;" img src="" brdiv class="pf-content"p style="text-align: right;" پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے پر معافی مانگ لی۔/p
p style="text-align: right;"الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔  عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرا دیا۔ عمران خان نے مخالفین کو گدھا کہنے کے اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔/p
p style="text-align: right;"عمران خان نے وطن واپسی پر نوازشریف کے استقبال کے لیے لاہور ائرپورٹ جانے والوں کو گدھا کہا تھا۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔/p
p style="text-align: right;"علاوہ ازیں عمران خان کے خلاف ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملے کی بھی سماعت ہوئی۔  ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست کی کہ عمران خان کا این اے 53 اسلام آباد سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے جواب میں ووٹ کا تقدس پامال کرنے سے متعلق کچھ نہیں لکھا۔/p
p style="text-align: right;"بابر اعوان نے کہا کہ ووٹ کی رازداری سے متعلق ابھی عمران خان کی جانب سے جواب لکھ کردیتا ہوں، وہ جب پولنگ اسٹیشن پر گئے تو 150 لوگ موجود تھے اور رش سے کمپارٹمنٹ اسکرین بکھر گئی تھیں جس کی وجہ سے ووٹ نظر آگیا تھا۔/p
/div/p/divdiv style="direction:rtl;"بشکریہ جسارت/divbrbrstylebody {direction:rtl;} a {display:none;}/style