عمران خان آج لیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

عمران خان آج لیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

December 04, 2017 - 10:30
Posted in:

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لیہ کے اسپورٹس کمپلیکس میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ان کی آمد سے قبل شہر کو پارٹی عہدیداروں ، امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے رنگا رنگ بینروں اور پینافلیکس سے سجادیا گیا ہے ۔
جلسہ گاہ اسپورٹس کمپلیکس کو جانے والی سڑک پر امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے جہازی سائز کے پینافلیکس آویزاں کردیئے ہیں ،جلسہ گاہ میں اسٹیج لگادیا گیا ہے اور کرسیاں بھی لگائی جارہی ہیں جبکہ ڈی جے نے اپنا ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کرکے اس کو ٹیسٹ کرلیا ہے ۔
عمران خان کے جلسے میں ضلع بھر سے اور ملحقہ اضلاع سے جلوسوں کی صورت کارکنوں کی آمد متوقع ہے ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}