عازمین حج کے لیے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار

عازمین حج کے لیے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار

June 28, 2019 - 09:30
Posted in:

 عازمین حج کے لیے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی گئی ، بغیر پلاسٹک ریپنگ سامان پرمتعلقہ کنٹریکٹر کو ایک ہزار فی بیگ جرما نہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لئے سامان کی ریپنگ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا، نئی پالیسی کے تحت عازمین کی سہولت کے لئے ریپنگ کے نرخ فی بیگ 100 روپے مقرر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے عازمین حج کی ریپنگ کے اخراجات مختلف ائرپورٹس ہر متعلقہ ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہوگی اور ریپنگ اخراجات کی ادائیگی کے لئے کنٹریکٹر کی جانب سے کلیم ڈائریکٹوریٹ آف حج اسلام آباد میں جمع ہو گا۔
اخراجات کا کلیم ہر حج پرواز کی روانگی کے بعد پرواز ٹو پرواز کی بنیاد پر دائر ہو گا، بغیر ریپنگ سامان کی سعودیہ آمد پرمتعلقہ کنٹریکٹر کو 1 ہزار روپے فی بیگ جرما نہ عائد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عازمین کے لئے سامان کی ریپنگ لازمی کرانے پر مبنی آگاہی کے لئے کنٹریکٹر اور سی اے اے ،ہم چلائی جائے گی، دانستہ ریپنگ نہ کرانے والے حاجی کے کوائف پر مبنی فارم متعلقہ حاجی سے دستخط کرانا کنٹریکٹر کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔عازم حج کے دستخط شدہ فارم کی موجودگی پر کنٹڑیکٹر جرمانے سے بری الذمہ ہوگا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}