صوبائی فوڈ اتھارٹیز معیار کا تعین کرنے کی مجاز نہیں‘ فواد چودھری

صوبائی فوڈ اتھارٹیز معیار کا تعین کرنے کی مجاز نہیں‘ فواد چودھری

June 28, 2019 - 08:00
Posted in:

‎وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 149 اور 151 کے مطابق صوبائی فوڈ اتھارٹیز خوراک کے معیار کا تعین کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔‎فواد چودھری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے مابین ہم آہنگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ایک جامع ضابطہ جاری کرے گی جس سے تمام اداروں کے درمیان آئین کے مطابق ہم آہنگی کو ممکن بنایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ہر قسم کے معیار کا تعین کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔ انہوں نے تمام فوڈ اتھارٹیز کو فوڈ کمپنیز اور خاص طور سے کثیرالاقوامی کمپنیز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کی۔‎اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}