شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

October 31, 2018 - 13:05
Posted in:

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسیکنڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کر دی۔ نیب نے شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈمیں توسیع دی۔احتساب عدالت کے جج کے پوچھنے پر شہباز شریف نے بتایا کہ انہیں نیب والے عدالت لائے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں، 7 نومبر کو شہباز شریف کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کرنا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پوچھا قومی اسمبلی کا سیشن کب تک ہے؟ جواب میں شہباز شریف بولے کہ جمعے تک سیشن چلےگا، 9 نومبر تک راہداری ریمانڈ دے دیں، کمر درد کی شکایت ہے، نیب حکام 7 نومبر کو لاہور لے کر جائیں گے، پھر سیشن میں شرکت کے لیے واپس لائیں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}