شہباز شریف کی فیملی ارکان سے ملاقات کل ہوگی

شہباز شریف کی فیملی ارکان سے ملاقات کل ہوگی

November 02, 2018 - 12:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف سے کل بروز ہفتہ ان کے فیملی ارکان کی ملاقات متوقع ہے، یہ ملاقات راستے کھلے ہونے کی صورت میں اسلام آباد میں نیب کی جانب سے ڈکلیئرکی گئی سب جیل میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمد شہباز شریف سے ہفتہ 3 نومبر کو ان کے فیملی ارکان کی ملاقات متوقع ہے، یہ ملاقات نیب کی جانب سےاسلام آباد میں ڈکلیئر کردہ سب جیل میں ہو گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب حکام نے ملاقات کی اجازت دے دی ہے، تاہم اگر احتجاج کے باعث راستےبند نہ ہوئے تو ہی یہ ملاقات ممکن ہو پائے گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}