شہباز شریف کابلاول سے مصافحہ ، زرداری سے بغل گیر

شہباز شریف کابلاول سے مصافحہ ، زرداری سے بغل گیر

June 27, 2019 - 22:37
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی+آن لائن)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف ایک دوسرے کو دیکھتے ہی بغل گیر ہوگئے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شہباز شریف ایوان سے باہر جانے لگے تو انہوں نے راستے میں کھڑے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول زرداری سے مصافحہ کیا۔ اس دوران آصف زرداری بھی ان کے سامنے آئے تو دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا۔علاوہ ازیں شہباز شریف جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد باہر جانے لگے تو راستے میں وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے پاس رک گئے۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور کافی دیر تک ایوان میں کھڑے ہوکر بعض امور پر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیاجب کہ اسمبلی میں حکومت نے جب اپوزیشن کے کٹ موشن کو مسترد کرنے کے حوالے سے ووٹنگ کا عمل شروع کیا تو سردار اختر مینگل نے حکومت کا ساتھ دیا ، ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد بلاول زرداری نشست سے اٹھ کر سردار اختر مینگل کے پاس بیٹھ گئے اور تقریباً 20منٹ تک آپس میں بات چیت کرتے رہے ۔ ملاقات کے موقع پر شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری بھی ایوان میں موجود تھے اور انہوں نے بھی ہاتھ ہلا کر اختر مینگل کو سلام کیا ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}