شاہ فیصل سٹار ٹریک کے کردار کے ہمراہ، وزارت تعلیم پر تنقید

شاہ فیصل سٹار ٹریک کے کردار کے ہمراہ، وزارت تعلیم پر تنقید

September 23, 2017 - 08:57
Posted in:

سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے سکول کی نصاب کی کتابوں پر معافی مانگی ہے جن میں ایک تصویر چھپی ہوئی ہے جس میں سٹار وارز کا ایک کردار یوڈا شاہ فیصل کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔احمد العیسیٰ نے کہا ہے کہ کمیٹی اس نادانستہ غلطی کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس تصویر میں یوڈا کو شاہ فیصل کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہ فیصل اس تصویر میں سنہ 1945 میں اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر رہے ہیں۔یہ تصویر سعودی آرٹسٹ شویش نے بنائی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ یوڈا کو شاہ فیصل کے ساتھ اس لیے بٹھایا کہ دونوں ہی 'دانشمند، مضبوط اور پرسکون' رہنے والے ہیں۔شویش نے کہا کہ کچھ تبصروں میں ان پر بھی یہ تصویر بنانے پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن زیادہ تر تنقید وزارت تعلیم پر ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}