شاہی ساس بہو کے درمیان نوک جھونک

شاہی ساس بہو کے درمیان نوک جھونک

April 05, 2018 - 13:33
Posted in:

سپین کی ملکہ لیتھی اور ان کی ساس ملکہ صوفیا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ساس بہو کے درمیان کشیدگی کا واضح اشارہ ملتا ہے۔میورکا میں ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب کے دوران بنائی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ لیتھی نے پہلے تو ملکہ صوفیا اور اپنی بیٹیوں کی تصویر میں خلل ڈالا اور پھر اپنی بیٹی انفانٹا صوفیا کے کندھے پر سے ملکہ صوفیا کا ہاتھ ہٹا دیا۔’برگر کنگ‘ کے اشتہار سے شاہی خاندان نالاں دونوں ساس بہوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور پھر شاہ فلیپ بیچ میں آئے۔ہسپانوی میڈیا نے اس سارے واقعے کو ’پریشان کن لمحہ‘ قرار دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس سارے واقعے کو شاہ فلیپ کے 80 سالہ والد کو دیکھ رہے تھے۔اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے بعد وینیٹی فیئر کے صحافی مارٹن تاسو نے ٹویٹ کی کہ بہت سے ہسپانوی لوگ ملکہ لیتھی کے اس عمل سے ناخوش ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}