شاہین آفریدی مزید کیسے فائدہ مند ثابت ہوں گے؟وسیم اکرم کے مشورے

شاہین آفریدی مزید کیسے فائدہ مند ثابت ہوں گے؟وسیم اکرم کے مشورے

June 27, 2019 - 09:01
Posted in:

سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم ٹاس ہاری لیکن ہمت نہیں ہاری، عامر نے آتے ہی وکٹ لی، پھر شاہین نے زبردست اسپیل کیا، وہ بھرپور انداز میں واپس آچکا ہے جب کہ کپتان نے وکٹوں کے پیچھے شاندار کیچز لیے، محمد حفیظ تجربہ کار بیٹسمین ہیں، پارٹ ٹائم بولر کو آتے ہی چھکے چوکے نہیں مارنا چاہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی کی شاندار کاکردگی پر وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی نئے گیند سے وکٹ لینے والا بولر ہے، اسے تسلسل سے کھلائیں، یہ پاکستان کا مستقبل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نیوزی لینڈ نے تو 137 رنز کیے تو میں تھوڑا سا گھبرا گیا تھا کیوں کہ ہمارا ہدف کے تعاقب کا ریکارڈ اچھا نہیں۔
وسیم اکرم نے فخر زمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فخر کو سیکھنا چاہیے کہ بولرز کو کس طرح ریڈ کریں، امید ہے وہ اپنی غلطیوں سے سیکھے گا۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مین آف دی میچ بابر اعظم کی تعریف کی اور کہا کہ بابر اعظم نے کمال بیٹنگ کی اور دنیا کو بتادیا کہ وہ دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جبکہ حارث سہیل نے بھی بتادیا کہ وہ زبردست پلیئر ہیں، انہیں بس تھوڑا فزیکلی فٹ ہونا ضروری ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}