شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے کا کیس، حکومت سے جواب طلب

شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے کا کیس، حکومت سے جواب طلب

February 20, 2019 - 13:00
Posted in:

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور دیگر وزراء کاشاہانہ پروٹوکول ختم کرنے اور بیرونی ممالک سے امداد کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مارچ تک جواب طلب کر لیا۔لاہورہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم اور وزراء پروٹوکول استعمال کر کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی نمائندے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا کھاتے ہیں، جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ اسلام میں مانگنا حرام ہے، جبکہ پاکستان بین الاقوامی مانگنے والا ملک بن چکا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان کی حکومت کو بیرون ملک امداد لینے سے، وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء کو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکا جائے، نیز پروٹوکول استعمال کرنے والوں کے خلاف نیب کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}