شارجہ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

شارجہ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

February 22, 2019 - 20:56
Posted in:

پاکستان سپر لیگ کے گیارویں میچ میں دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدِمقابل ہیں۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچوں کے نتیجے میں پشاور زلمی دوسری بہترین ٹیم بن کر ابھری ہے اور تین میچ کھیلنے کے بعد اس کے چار پوائنٹس ہیں۔پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں فتح زلمی کے نام رہی۔یہ بھی پڑھیےاسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکستزلمی نے کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی’پی ایس ایل بہترین کھلاڑیوں کا بڑا ٹورنامنٹ ہے‘دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اب تک تین میچ کھیلی ہے اور صرف ایک میچ میں اسے کامیابی ملی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس کے پوائنٹس کی تعداد دو ہے۔لاہور قلندرز کے خلاف پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے فتح سمیٹی تاہم بعد کے دو میچوں میں اسے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس ایل کے گذشتہ تین ایڈیشنز میں زلمی اور یونائیٹڈ آٹھ بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ پانچ دفعہ اسلام آباد یونائیٹڈ فتح یاب رہی جبکہ تین بار زلمی نے فتح سمیٹی۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}