شاداب خان برطانیہ روانہ

شاداب خان برطانیہ روانہ

May 16, 2019 - 22:00
Posted in:

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان برطانیہ روانہ ہوگئے ،شاداب خان کو میڈیکل رپورٹ کلیئر ہونے پر دوبارہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، عابد علی کی جگہ آصف علی اور فہیم اشرف کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا جائےگا۔واضح رہے کہ شاداب خان ہیپا ٹائیٹس سی وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی، تاہم ان کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر دوبارہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ 23مئی تک ورلڈ کپ کے نامزد کیے گئے 15 کھلاڑیوں میں تبدیلی کا حق رکھتا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}