سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی

سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی

December 13, 2017 - 10:49
Posted in:

انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں ایک ایسی بچی کا آپریشن کیا گیا ہے جس کا دل بدن سے باہر تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گلین فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی سرجری کے بعد زندہ ہے۔وینیلپ ہوپ وکنز نامی بچی تین ہفتے قبل سینے کی ہڈیوں کے بغیر پیدا ہوئی تھی۔اس دوران ان کے دل کو معمول کی جگہ پر رکھنے کے لیے ان کا تین بار آپریشن ہو چکا ہے۔یہ بھی پڑھیں٭ ’میری بچی زندہ ہے، اسے مجھ سے چرا لیا گیا' ٭ ’بچے کی آنکھوں میں وہ نظر آتا ہے جس نے مجھے ریپ کیا‘ہر دس لاکھ بچوں میں سے چند بچے ہی 'بے محلیِ قلب' کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور وہ بھی عام طور پر مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ناٹنگھم کے رہنے والے بچی کے والدین 31 سالہ ناؤمی فنڈلے اور 43 سالہ ڈین وکنز کا کہنا ہے ان کی بیٹی وینیلپ 'ریئل فائٹر' ہے۔

ولادت کے وقت تقریباً 50 میڈیکل سٹاف موجود تھا جن میں بچے کے تولد میں ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ دل کے سرجن، بے ہوش کرنے والے، نوزائیدہ کے ماہرین ڈاکٹر اور دائیاں شامل تھیں۔ولادت کے فوراٌ بعد بچی کے دل کو اس کی معمول کی جگہ پر رکھنے کے لیے پہلا آپریشن ہوا جبکہ تازہ ترین آپریشن وینیولپ کی اپنی جلد سے ان کے سینے کے سوراخ کو بھرنے کے لیے کیا گیا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}