سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس 3کھرب 65ارب کے منصوبوں کی منظوری

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس 3کھرب 65ارب کے منصوبوں کی منظوری

March 19, 2018 - 23:05
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن )سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی )کے اجلاس میں 3 کھرب 65 ارب روپے سے زائد کے34منصوبوں کی منظوری دے د ی گئی جبکہ 333 ارب روپے سے زائد کے 5منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ منظور ہونے والے منصوبوں میں توانائی ،آبی وسائل ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں توانائی، آبی وسائل ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ ، سائنس و ٹیکنالوجی ، تعلیم ، خوراک و زراعت ، انڈسٹری اینڈ کامرس ، ذرائع ابلاغ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔اجلاس میں توانائی کے 3منصوبے پیش کیے گئے جس میں5ارب روپے کی لاگت سے گلگت بلتستان فیز ون میں علاقائی گرڈا سٹیشن کے قیام کا منصوبہ ، مہمند ایجنسی فاٹا میں مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے1کھرب95ارب 10کروڑ روپے سے زائد لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا،دونوں منصوبوں کو مزید منظوری کے لیے اجلاس نے ایکنک کو بھجوا دیا جبکہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی سے انٹرپرائیز ریسورس پلاننگ سسٹم میں پیداواری صلاحیت اور کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے مربوط عمل کو بروئے کار لانے کے لیے 2ارب91کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}