سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک

سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک

April 09, 2018 - 22:03
Posted in:

انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی ریاست ہماچل پردیش میں یہ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر بچوں کی عمریں 10 برس سے کم تھیں۔ بس کا ڈرائیور اور دو اساتذہ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ انڈیا میں حادثات کی عمومی وجہ لاپرواہ ڈرائیونگ ، گاڑیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی ہے۔ یہ حادثہ ریاستی دارالحکومت شملہ سے 325 کلو میٹر دور نور پور میں پیش آیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 40 بچے سوار تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق پولیس اہلکار سنتوش پٹیل نے بتایا کہ ’بس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی مںی جا گری جس سے 27 بچے اور دو استاتذہ کے علاوہ بس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔ ‘عینی شاہدین کے مطابق موڑ کاٹتے ہوئے بس پھسل گئی اور پیاڑی راستے پر بنی سڑک سے نیچے اتر گئی۔ انڈیا کے امدادی ادارے آین ڈی آر ایف کے اہلکار گاڑی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقامی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}