سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت پر 20 مارچ کوتعطیل کا مطالبہ

سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت پر 20 مارچ کوتعطیل کا مطالبہ

March 19, 2018 - 21:01
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سینیٹر مظفر حسین شاہ، سردار رحیم، مہتاب اکبر راشدی، نصرت سحر عباسی، عبدالکریم شیخ، ارشد شر بلوچ ایڈووکیٹ، انور خان، مختار سہتو، سینئر صحافی فقیر بچل لغاری اور دیگر نے شہید سورہیہ بادشاہ کے پچہترویں یوم شہادت کی مناسبت سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریز کے گھوڑے نہلانے والے بدقسمتی سے یہاں حاکم بن گئے اور انہوں نے وسائل لوٹنا شروع کردیے، ہمیں اس بدعنوانی کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے موقع پر20 مارچ کو عام تعطیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سورہیہ بادشاہ کا مقدمہ ری اوپن کرکے دوبارہ چلایا جائے تاکہ حْر جماعت کو انصاف مل سکے۔ سورہیہ بادشاہ کے مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،حکمران شہید سورہیہ بادشاہ کی لازوال خدمات سے لاعلم ہیں۔ شہید سورہیہ بادشاہ نے وطن کے لیے اپنی جان قربان کی مگر آج لوگ سیاسی شہادتوں پر سیاست کررہے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}