سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل میں منتخب اساتذہ کے لیے اعزاز

سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل میں منتخب اساتذہ کے لیے اعزاز

March 19, 2018 - 21:01
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل میں عبدالحق کیمپس سے منتخب ہونے والے اساتذہ ڈاکٹر ممنون احمدخان (شعبہ بین الاقوامی تعلقات)، ڈاکٹر سیدہ تسنیم فاطمہ نقوی (شعبہ تعلیم اساتذہ ) اور ڈاکٹر فتح محمد برفت ( شعبہ ابلاغ عامہ ) کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی نشست میں شریک اساتذہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کی کارکردگی اور اوقات کار کا جائزہ لینے کے لیے ملک کی معروف یونیورسٹیوں کی طرز پر جامع طریقہ کار وضع کرے۔ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کو یونیورسٹی کے آئینی اداروں کے سامنے پیش کرکے ان کی منظوری لی جائے ۔اس طرح مرتب کیے گئے طریقہ کار پر مکمل طرح سے عمل درآمد کرکے مستقل اور دیر پا تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی کے آئینی اداروں سے منظوری لیے بغیر کیے گئے اقدامات سے دیرپا مثبت تبدیلی حاصل نہیں ہوگی۔ اس موقع پر اساتذہ نے موجودہ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کو فعال کرنے اور ان میں اساتذہ کے انتخاب کو خوش آئندقرار دیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}