سعودی عرب ہندو خواتین کے لیے ’سنہری جیل‘

سعودی عرب ہندو خواتین کے لیے ’سنہری جیل‘

October 06, 2017 - 13:21
Posted in:

’میں انڈیا میں ڈرائیونگ کرتی تھی، لیکن گذشتہ 22 برسوں میں سعودی عرب میں ڈرائیونگ نہیں کی، میں خوش ہوں کہ اب میں کہیں بھی جا سکتی ہوں۔ روزانہ کی زندگی آسان ہو گی۔‘سعودی عرب میں رہنے والی آستھا (فرضی نام) نے چہکتی آواز میں اپنی خوشی بیان کی۔ سعودی شاہ سلمان کے جانب سے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے پر نہ صرف عرب خواتین کی بلکہ ہندوستان کی آستھا بھی خوش ہیں۔٭ ’سعودی خواتین ڈرائیورز حادثات میں کمی لائیں گی‘٭ سعودی عرب میں ’خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت‘وہ اب اس دن کا انتظار کر رہی ہے جب ان کا ہاتھ سٹیئرنگ پر اور دونوں پاؤں کلچ اور بریک ہوں گے۔ انڈین ریاست پنجاب میں جنم لینے والی آستھا 22 سال پہلے اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب آئی تھیں۔ وہ اب سکول میں بچوں کی کونسلنگ کرتی ہیں۔مردوں پر انحصارآستھا نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر ضرورت کے لیے مردوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، ابتدا میں بہت ساری مشکلات تھیں، گھر کے اندر بند ہونا پڑتا تھا، ہر کام کے لیے شوہر کا انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن اب آہستہ آہستہ یہ عادت بن گئی ہے۔'بنگلور کے پرینکا (فرضی نام)، جو آستھا کے ساتھ اسی سکول میں پڑھاتی ہیں، اس فیصلے سے بہت خوش ہیں، وہ بھی ڈرائیورنگ کے لائسنس حاصل کرنے کے کی منتظر ہیں۔ پرینکا نے بی بی سی کو بتایا: 'انڈیا میں، آپ کہیں بھی آسانی سے باہر آ سکتے ہیں، یہاں یہ معاملہ نہیں ہے، خواتین کو ایسی آزادی نہیں ہے، کہیں جانے کے لیے مقامی پرمٹ کے ساتھ جانے کی ضرورت ہوتی ہے اور شناختی کارڈ ہمیشہ رکھنا پڑتا ہے۔'

پابندیاں ضرور ہیں لیکن ...آستھا نے کہا کہ 'جب سے میں یہاں آئی تھی تو خواتین ورکرز کو بہت کم دیکھا لیکن اب خواتین مال، ہسپتالوں سمیت ہر جگہ کام کر رہی ہیں۔ یہ اچھا لگتا ہے۔'آستھا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پابندیاں ضرور ہیں لیکن کوئی کسی خاتون کو غلط نگاہ سے نہیں دیکھتا۔ یہاں خواتین محفوظ ہیں۔ کام کے مقام پر کسی بھی شخص سے کبھی بھی قابل اعتراض پیغامات وصول نہیں ہوتے۔.مجھے یہ بات بہت پسند ہے۔' سعودی عرب میں رہنے والی انڈین خواتین تبدیلی کے اس ماحول سے بہت خوش ہیں۔ وہ امید رکھتی ہیں کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان خواتین کی آزادی اور ان کے حق میں بہت سے فیصلے کریں گے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}