سعودی عرب میں فوجی مرکز پر حملہ

سعودی عرب میں فوجی مرکز پر حملہ

May 31, 2018 - 12:00
Posted in:

سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع فوجی مرکز پر دو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ کئی سیکیورٹی فورسز کے اہل کار واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ مقامی سعودی آن لائن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے حملے کےلیے ٹریفک اہل کار کو قتل کرکے اس کی کار اور اسلحہ چھینا۔مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع شہر طائف میں پیش آنے والے واقعے کے متعلق سعودی وزارت داخلہ فوری طور پر کچھ بتانے سے گریزاںہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}