سعودی شہزادوں کی تعداد کتنی ہے؟

سعودی شہزادوں کی تعداد کتنی ہے؟

December 04, 2017 - 10:30
Posted in:

جو لوگ سعودی عرب کو جاننے کا دعوی کرتے ہیں وہ بھی یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ وہاں کتنے شہزادے ہیں۔سعودی عرب کے معاملات پر نظر رکھنے والے احمد ذکی نے بتایا کہ 'تعداد پر اختلاف ہے۔ لیکن یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ شہزادوں کی تعداد تقریباً سات ہزار ہے اور جہاں تک شہزادیوں کا تعلق ہے تو ان کے بارے میں اور بھی کم معلومات ہیں۔'احمد ذکی کا کہنا ہے کہ 'دنیا میں کہیں بھی اتنے سارے شاہزادے نہیں ہیں۔'یہ سارے سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سنہ 1932 میں سعودی سلطنت قائم کرنے والے عبدالعزیز بن سعود کی آل اولاد ہیں۔ عبدالعزیز کی وفات کے وقت تک سعودی عرب خلیج سے بحر احمر تک اور عراق سے یمن تک پھیل چکا تھا۔احمد ذکی نے سعودی عرب پر کئی قسم کی تحقیق کر رکھی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 'آل سعود پیدا ہوتے ہی شہزادہ کہلاتا ہے اور اسے تخت حاصل کرنے کا حق ہوتا ہے۔'عبدالعزیز بن سعود کی مختلف قبائل میں کئی شادیاں تھیں اور ان سے کئي درجن اولاد ہوئیں۔واضح طور پر یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان کی کتنی بیویاں تھیں لیکن کچھ مطالعے میں یہ کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز بن سعود نے 20 سے زائد خواتین سے شادی کی تھی۔

اور پھر نصف رات کو تیسرا سیاسی دھماکہ اس وقت ہوا جب درجنوں شاہزادوں، امرا اور سابق وزرا کو یا تو گرفتار کر لیا گیا یا انھیں معذول کر دیا گیا۔32 سالہ ولی عہد محمد بن سلمان کا یہ نئے سعودی عرب میں حکومت پر اپنے کنٹرول کو مضبوط کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔احمد ذکی کا کہنا ہے کہ 'جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ پہلے نہیں دیکھا گیا۔ پہلے حکومت سات یا آٹھ بھائیوں کے درمیان مشترک رہتی تھی لیکن اب اقتدار ایک شخص کے ہاتھ میں ہے۔ کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ حالات بہت غیر مستحکم ہیں۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}