سانحہ کرائسٹ چرچ: دہشت گرد اسرائیل بھی گیا

سانحہ کرائسٹ چرچ: دہشت گرد اسرائیل بھی گیا

March 18, 2019 - 22:00
Posted in:

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر حملے کے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کے اسرائیل کے دورے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ یورپ کے بعد اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا۔اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ برینٹن ٹیرینٹ نے اکتوبر 2016 میں اسرائیل بھی آیا تھا۔خبرایجنسی کےمطابق ترجمان اسرائیلی امیگریشن اتھارٹی نے کہا کہ برینٹن ٹیرینٹ نے اسرائیل کا 3 ماہ سیاحتی ویزا حاصل کیا اور اکتوبر 2019 میں 9دن اسرائیل میں گزارے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام دورے کی تصدیق کی ہے لیکن برینٹن ٹیرینٹ کی اسرائیل میں مصروفیات سےمتعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس سے قبل برینٹن ٹیرینٹ کے یورپ کے دورے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔یونانی حکام کے مطابق برینٹن ٹیرینٹ مارچ 2016 میں یونان آیا اور کچھ روز قیام کیا۔مبینہ طور پر برینٹن ٹیرینٹ نے ترکی اور بلغاریہ کا دورہ بھی کیا، دونوں ملکوں کی حکومتوں نے دورے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}