سال کے آخری دن کراچی ، لاہور کا موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

سال کے آخری دن کراچی ، لاہور کا موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

December 31, 2017 - 09:00
Posted in:

سال 2017کے آخری دن کراچی اور لاہور کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے اور شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں شہر میں چل رہی ہیں۔
لاہور اور اسکے ملحقہ علاقوں میں سا ل کے آخری روز بھی موسم سرد اور خشک ہے، ہلکی ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ بھی جاری ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ اورقلات سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے کوئٹہ، قلات، دالبندین اور ژوب میں درجہ حرار ت نقطہ انجماد سے کئی درجہ نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ ہفتہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجہ نیچے گر گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے متعد د علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ وادی کوئٹہ میں منفی 8قلات میں منفی8دالبندین میں منفی 3سینٹی گریڈ ریکارڈژوب میں نقطہ انجماد سے ایک درجہ نیچے سبی میں 2پنجگور میں 1جبکہ بارکھان میں 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈمحکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم مزید سرد و خشک رہنے کا امکان ہے ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}