زیادہ تابکاری خارج کرنے والے موبائل کون سے ہیں؟

زیادہ تابکاری خارج کرنے والے موبائل کون سے ہیں؟

March 08, 2018 - 09:49
Posted in:

بہت سے لوگ روزانہ اپنے موبائل فونز پر گھنٹوں مصروف رہتے ہیں لیکن ان میں سے چند ہی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں یا ان کا انسانی جسم پر کیا اثر ہوتا ہے۔کیا موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری نقصان دہ ہوتی ہے؟کیا اس کے مستقل استعمال سے کینسر ہو سکتا ہے؟کیا اس سے بچاؤ کے لیے کچھ کیا جا سکتا ہے؟برسوں سے سائنسدان ان سوالات کے جواب تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن اس بارے میں کوئی حتمی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے۔جو بات ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ موبائل کمیونیکیشن سے ریڈیو فریکوئنسی لہریں پیدا ہوتی ہیں جو کہ نان آیونائزنگ ریڈی ایشن کی قسم ہیں۔یہ تابکاری اس آیونائزنگ ریڈی ایشن سے تو کم طاقتور ہوتی ہے جو کہ ایکس ریز، الٹراوائلٹ ریز اور گیما ریز کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے اور ہمارے ڈی این اے کی ساخت کو تبدیل کر کے ہمارے خلیوں کو تباہ کر سکتی ہے لیکن نان آیونائزنگ ریڈی ایشن کے انسانی جسم پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تاحال صورتحال واضح نہیں۔ہمارے اردگرد کئی اقسام کی ریڈیو فریکوئنسی لہریں موجود ہیں جن میں ایف ایم ریڈیو لہری، مائیکرو ویوز، حرارت اور دکھائی دینے والی روشنی شامل ہیں۔نان آیونائزنگ ریڈی ایشن میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ خلیوں میں موجود ڈی این اے کو براہِ راست نقصان پہنچا کر کینسر کی وجہ بن سکے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}