زیادتی کیس کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیں گے، رانا ثنا

زیادتی کیس کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیں گے، رانا ثنا

January 10, 2018 - 02:51
Posted in:

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قصور میں بچی کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کے ملزم کو آئندہ چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیاجائے گا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملزم کا گرفتار ہونا مشکل نہیں، چند گھنٹوں کی بات ہے ہم اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو پکڑنا ہماری ذمے داری ہے، نہ پکڑا تو آپ ہمیں قصور وار ٹہرا سکتے ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ جس طرح بچی ملزم کے ساتھ جارہی تھی لگتا ہے ملزم بچی کے خاندان یامحلے کا ہے۔
اس موقع پر رانا ثنا نے کہا کہ لوگوں کو اپنے جذبات کے اظہار کرنے کا حق ہے مگر توڑ پھوڑ کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قصورمیں مظاہرے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے گی جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین پر طاقت کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}