زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

January 17, 2019 - 06:00
Posted in:

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد بذریعہ خصوصی طیارہ آج سہہ پہر اسلام آباد آئیں گے ، ان کی آج شام دفتر خارجہ میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔ زلمے خلیل زاد اور لیزا کرٹِس وفود کی سطح پر مذاکرات اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان 4 بار ری شیڈول کیا جا چکا ہے، اس سے قبل انہیں 15 جنوری کو پاکستان پہنچنا تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}