'زخم پر نمک نہیں شکر ڈالیں'

'زخم پر نمک نہیں شکر ڈالیں'

April 08, 2018 - 09:39
Posted in:

مرانڈو نے ابھی تک برطانیہ میں 41 افراد پر شکر کے اثرات کا تجربہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنی تحقیق بین الاقوامی میڈیکل کانفرنسز میں پیش کی ہے جسے ڈاکٹروں نے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے۔ مزید امید افزا بات یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اس سے فائدہ پہنچا ہے۔امریکہ کی الی نوا یونیورسٹی میں مویشیوں کی ڈاکٹر میرن میکمائیکل بھی شکر سے زخم بھرنے کا کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے سنہ 2002 سے ہی زخم بھرنے کے لیے شکر کا استعمال شروع کیا تھا اور سب سے پہلے ایک کتے کا علاج کیا تھا۔ میرن نے شہد سے بھی زخم کا علاج کیا ہے لیکن یہ نسخہ نسبتاً مہنگا ہے۔برطانوی سائنسدان شیلا میک نیل ذرا الگ تحقیق کر رہی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ قدرتی طریقے سے بنے شکر سے ہمارے جسم کے خلیات میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ شکر کی موجودگی میں جسم کا فروغ تیز ہوتا ہے۔شیلا جس قدرتی شکر کی بات کرتی ہیں وہ ہمار جسم خود ہی بناتا ہے اور اسے لیب میں تیار کرنے کی صلاحیت انسانوں میں نہیں آئی ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}