رکنیت معطل : وفاقی وزراء کابینہ اجلاس میں شریک نہ ہوسکے

رکنیت معطل : وفاقی وزراء کابینہ اجلاس میں شریک نہ ہوسکے

January 17, 2019 - 21:00
Posted in:

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی وفاقی وزاء رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے کئی وزر اء نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔اجلاس میں شرکت نہ کرنے والوں میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، علی امین گنڈا پور اور عامر کیانی بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وزیر...واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 332 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔ جن میں فواد چوہدری سمیت کئی وفاقی وزراء بھی شامل ہیں ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}