روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے کیلئے تیار

روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے کیلئے تیار

June 17, 2019 - 14:00
Posted in:

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں ’مین آف دی میچ‘ قرار پانے والے روہت شرما کا کہنا ہے کہ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا کیسے کھیلتے ہیں۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف 113 گیندوں پر 114 رنز بنانے والے بھارتی اوپنر روہت شرما سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی نے پوچھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اس وقت بحران کا شکار ہے، بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےکہا ہے کہ وہ ٹیم پر...جواب میں روہت شرما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا، ابھی کیا بتاؤں؟‘‘روہت کے اس جواب پر کانفرنس ہال میں موجود سب ہی افراد قہقہہ لگا کر ہنس پڑے ۔پاک بھارت اہم ترین میچ میں سنچری اور ورلڈ کپ کے پہلے 2 میچز میں 50 رنز اسکور کرنے والے روہت شرما سے اُن کی کامیابی کا راز پوچھا گیا تو اُنہوں نے گزشتہ سال 30 دسمبر کو پیدا ہونے والی اپنی بیٹی سمیرا شرما کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 22ویں میچ میں بھارت نے...واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}