رتوڈیرو ،ایچ آئی وی کے مزید 20 مریض سامنے آگئے

رتوڈیرو ،ایچ آئی وی کے مزید 20 مریض سامنے آگئے

May 23, 2019 - 10:00
Posted in:

رتوڈیرو میں اسکریننگ کے دوران ایچ آئی وی کے مزید 20 مریضوں کی نشاندہی ہوگئی، رتوڈیرو اور گردونواح میں اب تک ایچ آئی وی پازیٹو کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 638 تک پہنچ گئی ہے۔ڈاکٹر سکندر میمن سربراہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اب تک 21 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 522 اور بڑوں کی تعداد 116 ہے۔ایچ آئی وی کے پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لینے والی ماہرین کی ٹیم محکمہ صحت اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے واپس کراچی روانہ ہوگئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}