رائل پام انتظامیہ کا ریلوے کے ساتھ معاہدہ کالعدم

رائل پام انتظامیہ کا ریلوے کے ساتھ معاہدہ کالعدم

June 28, 2019 - 10:05
Posted in:

سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب کا پاکستان ریلوے کے ساتھ معاہدہ کالعدم قرار دیتے ہوئےرائل پام انتظامیہ کو کلب ریلوے حکام کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا رائل پام کے تمام معاملات ریلوے انتظامیہ دیکھے گی، 3 ماہ میں نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے، رائل پام کے تمام انتظامات بہترین طریقے سے کرے، تین ماہ میں رائل پام کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}